24 گھنٹوں میں 17اموات ہوئیں ،مجموعی تعداد 209 ہوگئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9749 تک پہنچ گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق مٴْلک میں کورونا ایکٹو کیسز کی تعداد بھی 7384 تک پہنچ گئی،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 533 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 4328 تک پہنچ گئی۔
کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ میں 3053 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے،خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 1345 اور اسلام آباد میں 194 ہوگئی۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق بلوچستان میں 495 گلگت بلتستان میں 283 کیسز رپورٹ ہوئے،آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 51 ہوگئی۔

کمانڈ سینٹر کے مطابق مجموعی طور پر 34 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے اور 66 فیصد مقامی طور پر پھیلے۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق مٴْلک بھر میں اب تک 2156 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کے مطابق کورونا وائرس سے سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 209 تک پہنچ گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 17 نئی اموات سامنے آئیں،سندھ میں 66، پنجاب میں 51، کے پی کے میں 80 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔
کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں 6 مریض کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے ۔ کمانڈ سینٹر کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں بھی کورونا وائرس کے 3 مریض دم توڑگئے ،اب تک 118020 افراد کے کورونا وائرس کے لیے ٹیسٹ کئے گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 5637 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے،ملک کے 597 ہسپتالوں میں قائم آئسولیشن وارڈز میں 2521 مریض زیر علاج ہیں۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 58 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں