معروف امریکی اداکارہ شیرلی نائٹ انتقال کر گئیں

معروف امریکی اداکارہ شیرلی نائٹ گزشتہ روز 83 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں ۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شیرلی نائٹ نے اپنے کیریئر کے آغاز میں ہی دو آسکر ایوارڈ کے لئے نامزدگی کے علاوہ فلموں ، ٹی وی اور اسٹیج میں حیرت انگیز طرح کے کردار ادا کرنے پر شہرت حاصل کی ۔

واضح رہے کہ کینساس میں پیدا ہونے والی اداکارہ نے اپنے فلمی کیرئیر میں فلموں ، ٹی وی اور اسٹیج میں لازوال کردار ادا کرتے ہوئے ہالی ووڈ ، پھر نیو یارک تھیٹر اور لندن تک شہرت اور کامیابیاں حاصل کیں۔