ملکی زرمبادلہ کے ذخائر17.3 ارب ڈالر ہوگئے

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر17.3 ارب ڈالر ہوگئے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق 17 اپریل تک سٹیٹ بنک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 10.899 ارب ڈالرریکارڈ کیاگیا ، کمرشل بنکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم 6.411 ارب ڈالرہے۔

17 اپریل کوختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بنک کے زرمبادلہ کے حجم میں 85 ملین ڈالر کی کمی ریکارڈکی گئی۔یہ کمی حکومت کی جانب سے 145 ملین ڈالرکی غیرملکی ادائیگی کی وجہ سے ہوئی۔