ایشین سٹاک مارکیٹس مندی پر بند

ایشین سٹاک مارکیٹس مندی پر بند ہوئیں۔ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس جمعے کو 167.44 پوائنٹ (0.86 فیصد) گر کر 19262 پوائنٹ پر بند ہوا۔

ٹاپکس انڈیکس 4.69 پوائنٹ (0.33 فیصد)کمی کے ساتھ 1421.29 پوائنٹ پر بند ہوا۔ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 145.99 (0.61 فیصد) گر کر23831.33 پوائنٹ پر بند ہوا۔چین کا شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 29.97 پوائنٹ (1.06 فیصد) گر کر 2808.53 پوائنٹ جبکہ شینزن کمپوزٹ انڈیکس 26.10 پوائنٹ (1.48 فیصد) کمی کے ساتھ 1736.93 پوائنٹ پر بند ہوا۔