سعودی عرب میں مزید1223افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی

سعودی عرب میں مزید 1223 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 3 اموات ہوئیں، کل اموات کی تعداد 139ہوگئی ہے، کورونا سے انتقال کرنے والوں کی عمریں 39 سے 72 سال کے درمیان ہے۔ سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھتے ہی کورونا مریضوں کی تعداد میں بھی یومیہ اضافہ ہوگیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 1223 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، جس سے مملکت میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 17 ہزار 522 ہوگئی ہے۔
اسی طرح گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید3 مریض انتقال کرگئے ہیں، جس سے اموات کی تعداد139 تک پہنچ گئی ہے، ان اموات میں ایسے لوگ شامل ہیں جن کی عمریں 39 سے 72 سال کے درمیان ہیں۔ 3انتقال کرنے والوں میں ایک سعودی شہری اور 2غیرملکی باشندے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ سعودی عرب میں مزید 142مریض مکمل صحت ہوچکے ہیں،جس کے ساتھ صحت یاب مریضوں کی تعداد 2357 ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت نے رمضان شریف میں کرفیو میں کچھ نرمی کی ہے، لیکن اس کے ساتھ تمام اقدامات کو مانیٹرکیا جارہا ہے۔ اگر کہیں حکومتی اقدامات کی خلاف ورزی نظر آئی تو مزید پابندیاں بڑھائی جاسکتی ہیں۔ واضح رہے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی عرب بھر میں جزوی طور پر کرفیو اٹھانے کا فرمان جاری کیا ہے جس پرعملد آمد گزشتہ روز اتوار سے ہوا ۔
شاہی فرمان کے مطابق صبح نو سے شام پانچ بجے تک لوگوں کو گھروں سے نکلنے کی اجازت دی گئی ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے نے کہا کہ ’شاہ سلمان نے ہدایت جاری کی ہے کہ اتوار26 اپریل سی13 مئی تک مملکت کے تمام علاقوں میں کرفیو صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک جزوی طور پر ختم کردیا جائے گھوک اور ریٹیل کی دکانیں، شاپنگ مالز اور تجارتی مراکز کھولنے کی جازت دے دی گئی ہی. ان تمام مراکز میں سماجی دوری کی شرط پر عملدرآمد لازمی ہوگا۔