پاکستان میں80 فیصد مریضوں میں وائرس مقامی سطح پر منتقل ہوا

معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں 80 فیصد مریضوں میں وائرس مقامی سطح پر منتقل ہوا،روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹوں میں اضافہ کر رہے ہیں، ہمارا سلوگن ہے کہ رمضان میں لوگ گھروں کو مساجد بنائیں، آئندہ دنوں صورتحال میں کچھ استحکام پیدا ہونے کی امید ہے۔ انہوں نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ دنیا بھر میں کورونا کے 29 سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جبکہ دنیا میں 2لاکھ سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔
پاکستان میں ابھی تک ایک لاکھ 44 ہزار 365 کیسز کرچکے ہیں۔ جس میں 12723کنفرم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹے میں6 ہزار218 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹے میں783 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔اسی طرح مزید 16نئی اموات ہوئی ہیں، جس سے ملک میں اب تک 269افراد کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 80 فیصد کیسز مقامی ٹرانسمیشن کے ہیں۔

رمضان میں ہمارا سلوگن ہے کہ اپنے گھروں کو اپنی مساجد بنائیں، عوام مساجد میں جانے سے گریز کریں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کو مشتبہ مریضوں کے کچھ ایڈریس دیے ہیں، ان افراد میں کورونا کا شبہ ہے،صوبائی حکومتیں ان مریضوں کے کورونا ٹیسٹ کروائیں گی،روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹوں میں اضافہ کر رہے ہیں،امید آئندہ دنوں صورتحال میں کچھ استحکام پیدا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے تمام ہسپتالوں کو براہ راست سامان کی سپلائی کررہی ہے، این ڈی ایم اے کی ویب سائٹ پر تمام تفصیلات موجود ہیں۔ دوسری جانب دنیا بھر میں نوول کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 30 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔ غیرملکی خبرررساں ادارے کے مطابق جونز ہاپکنز یونیورسٹی نے بتایاکہ کورونا سے دنیا بھر میں اب تک 2 لاکھ 33 ہزار 9 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ متاثرین کی مجموعی تعداد 30 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔امریکا میں گزشتہ 24 گھنٹون کے دوران وائرس سے مزید 2500 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 54 ہزار 265 تک پہنچ گئی ہے جب کہ متاثرین کی تعداد بھی 9 لاکھ 60 ہزار 896 ہو گئی ہے۔