گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے کورونا کے 6ہزار218 ٹیسٹس میں سے 783 ٹیسٹس کا رزلٹ مثبت آگیا

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے کورونا کے 6ہزار218 ٹیسٹس میں سے 783 ٹیسٹس کا رزلٹ مثبت آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 12ہزار723ہوگئی ہے۔ ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 6ہزار218 ٹیسٹس کیے گئے جن میں سے 783 ٹیسٹس کا رزلٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 12ہزار723ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 15مریضوں کے جاں بحق ہونےسے جاں بحق ہوانے والوں کی تعداد 269ہوگئی ہے۔ اب تک ملک میں 2ہزار866افراد صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے ہیں۔ ملک میں سب سے زیادہ مریض پنجاب میں متاثر ہوئے جہاں انکی تعداد 5ہزار 378ہوگئی ہے۔ سندھ میں اب تک 4ہزار 232 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

بلوچستان میں 722، خیبرپختون خوا میں 1793، اسلام آباد میں 235، گلگت بلتستان میں 308 اور آزاد کشمیر میں 55 افراد کورونا سے متاثرہوئے ہیں۔

لاہور میں کورونا وائرس کے 40 فیصد کرونا مریض صحتیاب ہوگئے، وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ یہ درست ہے کہ پنجاب کا دارالحکومت وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر ہے، 1 ہزار سے زائد مصدقہ کیسز سامنے آئے، تاہم مثبت بات یہ ہے کہ 400 سے زائد مریض وبا کو شکست دینے میں بھی کامیاب رہے۔ ڈاکٹر صاحبہ نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صوبے میں اب تک کورونا وائرس کے 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے، جبکہ 78 افراد اب تک جاں بحق ہوئے ہیں۔
دوسری جانب سندھ حکومت نے کورونا وبا کے پھیلاو کو روکنے سے متعلق حکومتی اقدامات پر عمل نہ کرنے کی مسلسل شکایات اور طبی عملے کو درپیش مشکلات کا حل نکالنے کے لئے یورپی وخلیجی ممالک کی طرز پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب صوبے میں کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے میں رکاوٹ بننے اور پھیلاؤ کا سبب بننے والے افراد اور اداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور کورونا پھیلاؤ کا سبب بننے والوں پر 10لاکھ جرمانہ ہوگا۔