انکم ٹیکس ری فنڈز کی مدمیں بقا یا جا ت کی ا دا ئیگی میں تاخیر پرسرحدچیمبرکی تشو یش

سر حد چیمبرا ٓ ف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے صدر انجینئر مقصو ر انور پر و یز نے کور ونا وباء کی وجہ بز نس کمیو نٹی کیلئے 100ار ب رو پے کے مالیاتی ریلیف پیکیج کے اعلا ن کے با و جو د فیڈر ل بور ڈ آف ریو ینو (ایف بی آر) کی جا نب انکم ٹیکس ری فنڈز کی مدمیں بقا یا جا ت کی ا دا ئیگی میں بلا وجہ تاخیر پر تشو یش کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ ایف بی آر کی جا نب سے مزید تا خیر سے انڈ سٹر یز کو لیکو یڈ یٹی کے مسا ئل کا سا منا کر نا پڑ ے گاانجینئر مقصود انور پرویز نے میڈیاکوبتایاکہ بزنس کمیونٹی کو ری فنڈ کے ا د ا ئیگی تاحا ل ایک بڑ ا مسئلہ ہے جس میں ا یف بی ا ٓر ایک بڑی روکا ٹ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریجنل ٹیکس آفس پشاور(RTO) کے مطابق انکم ٹیکس ری فنڈ تیار کرکے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ہیڈ آفس اسلام آباد بھجوائے گئے ہیں لیکن کسی بھی ٹیکس گزار کو تاحال ری فنڈز کی ادائیگی ان کو بنکوں کے زریعے نہیں کی گئی۔