پنجاب حکومت کا مستحق افراد کو 3 ہزار روپے فی کس مالی امداد دینے کا اعلان

پنجاب حکومت کا مستحق افراد کو 3 ہزار روپے فی کس مالی امداد دینے کا اعلان، پنجاب حکومت نے وزیراعلی رمضان پیکج دینے کا اعلان کردیا ہے، پیکج کے تحت مستحق افراد کو 3 ہزار روپے مالی امداد دی جائے گی.بتایا گیا ہے کہ ”چیف منسٹر رمضان پیکج” کے تحت 10 لاکھ مستحق خاندانوں کو 3 ہزار روپے فی خاندان مالی امداد دی جائے گی۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی کو کورونا کی روک تھام کیلئے اقدامات کے حوالے سے مزید موثر کردار ادا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وجہ سے وطن عزیز کو غیرمعمولی حالات کا سامنا ہے۔ آپ اپنی تمام ترکوششیں موجودہ غیرمعمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بروئے کار لائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں۔

پنجاب حکومت اب تک تقریباً ایک لاکھ 7 ہزارسے زائد ٹیسٹ کر چکی ہے . احساس کفالت پروگرام کے تحت ضرورت مند شہریوں کو 12 ہزار روپے کی رقم کی انتہائی شفاف طریقے سے دی جا رہی ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا کے 3086 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی کرنے والوں کی جگہ جیل ہے۔ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق ایک اور بڑا فیصلہ کر لیا ہے جس میں صوبے بھر کی سلون، باربر شاپس کو ایک مخصوص وقت کے لئےکھولنے کی اجازت دی جائے گی۔ اس حوالے سے 3 روز میں ایس او پیز تیار کی جا رہی ہیں جس کی بعد سلون اور باربر شاپس کو ان پر عمل کرتے ہوئے حکومت کے مقرر کردہ وقت پر دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے گی ۔