پہلا بیٹ والدہ کی تمام جمع پونجی سے خریدا تھا، بابراعظم کا انکشاف

قومی ٹی ٹونٹی کپتان بابراعظم نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنا پہلا بیٹ والدہ کی تمام تر جمع پونجی سے خریدا تھا۔

مائوں کے عالمی دن کے موقع پر جہاں دنیا بھر کی مشہور شخصیات اپنی اپنی والدہ کو خراج تحسین پیش کررہی ہیں وہیں قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر کا استعمال کرتےہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ’’ ماما جی ، میں نے جو پہلا بیٹ خریدا تھا وہ 1500 روپے کا تھا، یہ آپ کی پوری بچت تھی لیکن آپ نے مجھے دے دی، آپ نے تب بھی مجھ پر یقین کیا جب کوئی اور کرنے کے لیے تیار نہیں تھا، میں آج جو بھی ہوں صرف آپ کی وجہ سے ہوں ،میں آپ سے بہت پیار کرتا ہوں، آخر میں بابر اعظم نے لکھا کہ اپنی مائوں کا احترام کریں کیوں کہ جنت ان کے پیروں کے نیچے ہے‘‘۔