سعودی عرب میں کورونا کے 2691نئے کیسز سامنے آگئے۔ مزید 10مریض جاں بحق

سعودی عرب میں کورونا کے 2691نئے کیسز سامنے آگئے۔ مزید 10مریض جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 2ہزار691 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مملکت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 62ہزار 545ہوگئی۔ ملک میں کورونا کے 10مزید مریض گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران جاں بحق ہوچکے ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 339ہوگئی ہے۔
کورونا کیسز کی مجموعی تعداد اور یومیہ کیسز کاجائزہ لیا جائے تو ہر روز اوسطاً 1500 کیسز بنتے ہیں۔ اسی طرح مملکت میں بڑھتے کیسز کے ساتھ صحت یاب مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ آج ملک میں مزید 1844مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد بیماری کو مکمل شکست دینے والے افراد کی مجموعی تعداد 33ہزار478ہوگئی ہے۔

کیسز کی تعداد کے لحاظ سے اموات کی شرح انتہائی کم ریکارڈ کی گئی ہے۔

اب سعودی وزارت صحت نے بڑے پیمانے پر کورونا کی ایکٹیو ٹیسٹنگ کا تیسرا مرحلہ جلد شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ ایکٹیو ٹیسٹنگ مہم کئی طرح سے کی جارہی ہے۔ سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو بڑی سہولت یہ دی جارہی ہے کہ وہ مخصوص ایپلی کیشنز کے ذریعے کورونا ٹیسٹ کی تاریخ، جگہ اور وقت کا تعین کرالیں.س خود کار نظام کی بدولت ایسے تمام لوگ جنہیں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا شبہ ہے وہ کورونا ٹیسٹ کرا سکتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ اگر خدانخواستہ ان کا شبہ درست ثابت ہوا تو ایسی صورت میں ابتدائی مرحلے میں ہی علاج شروع ہوجائے گا.اگر ان کا شبہ غلط ثابت ہوا تو ایسی حالت میں وہ اطمینان و سکون سے زندگی بسر کرسکیں گے۔وزارت صحت نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو زحمت اور وقت کے ضیاع سے بچانے کے لیے موعد ایپلی کیشن جاری کررکھی ہے جس کے لیے وہ کورونا ٹیسٹ کی تاریخ، وقت اور جگہ کی بکنگ کرا سکتے ہیں۔ دوسری جانب کورونا وائرس کے پھیلائو کے پیشِ نظر سعودی عرب، ترکی، شام، مصر، الجزائر میں کہیں پر عید الفطر کے اجتماعات پر پابندی عائد اورکئی ممالک میںکرفیو کے نفاذ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں