اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مزید20پیسے کے اضافے سی163.50روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مزید20پیسے کے اضافے سی163.50روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ یورو کی قدر مستحکم اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں ایک روپے کی کمی ہوئی جب کہ سعودی ریال اور یو اے ای درہم کی قدر مزید بڑھ گئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق ہفتہ وار تعطیل کے باعث انٹر بینک میں کرنسیوں کی لین دین معطل رہی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر کی قدر میں20پیسے کا مزید اضافہ ہوگیا جس کے باعث ڈالر کی قیمت خرید162.30روپے سے بڑھ کر162.50روپے اور قیمت فروخت163.30روپے سے بڑھ کر163.50روپے ہو گئی۔

دیگر کرنسیوں میں ایک روپے کے اضافے سے یورو کی قیمت خرید177روپے اور قیمت فروخت179روپے مستحکم رہی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید ایک روپے کی کمی سی198روپے سے گھٹ کر197روپے اور قیمت فروخت200روپے سے گھٹ کر199روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید42.30روپے سے بڑھ کر42.90روپے اور قیمت فروخت42.80روپے سے بڑھ کر43.40روپے ہوگئی جب کہ یوے ای درہم کی قیمت خرید43.50روپے سے بڑھ کر43.80روپے اور قیمت فروخت44 روپے سے بڑھ کر44.40روپے ہوگئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں