مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت مزید 300روپے کے اضافے سے 97ہزار500روپے ہوگئی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے باعث مقامی مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت مزید 300روپے کے اضافے سے 97ہزار500روپے ہوگئی ۔

آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کوانٹر نیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4ڈالر کے اضافے سے 1730ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں300روپے کے اضافے سے فی تولہ سونے کی قیمت97ہزار500روپے اور دس گرام سونے کی قیمت258روپے کے اضافے سی83ہزار591روپے ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں