دنیا بھر میں کوروناچھ لاکھ 15ہزار سے زائد زندگیاں لے گیا بھارت میں ہر4میں سے ایک کے متاثرہونے کا خدشہ

کورونا وائرس دنیا کے چھ لاکھ پندرہ ہزار سے زائد لوگوں کی زندگیاں لے گیا۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے سرکاری سروے میں ہر چار میں سے ایک فرد کے کورونا سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دنیا کے ایک کروڑ پچاس لاکھ کے قریب لوگ وبا سے متاثر ہیں۔ بھارت میں متاثرین بارہ لاکھ کے قریب پہنچ گئے۔ امریکا میں کورونا مریضوں کی تعداد انتالیس لاکھ اٹھاسی ہزار سے بڑھ گئی۔دوسری جانب کورونا کا شکار برازیلین صدر بولسونارو نے متنازع دوا ہائیڈروکسی کلوروکوئین استعمال کرنے کے بعد اسے علاج کے لیے موزوں قرار دے دیا۔غیرملکی

میڈیا کے مطابق عمان میں پچیس جولائی سے دو ہفتے کے لاک ڈاون کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، جبکہ رات سات بجے سے صبح چھ بجے تک کرفیو نافذ ہوگا۔ادھر آسٹریا میں کورونا کیسز بڑھنے پر بازاروں اور بینکوں میں شہریوں کو دوبارہ سے ماسک لگانے کا پابند کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں