راحت فتح علی خان کا نیا گیت ’غم عاشقی‘ ریلیز کیلئے تیار

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان اپنا نیا گانا ’غم عاشقی‘ جلد ریلیز کرنے والے ہیں۔لیجنڈری گلوکار راحت فتح علی خان عید سے قبل یعنی 30 جولائی کو دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں تحفہ دے رہے ہیں جو گانے کی صورت میں ہے۔راحت فتح علی کا نیا گانا ’غمِ عاشقی‘ منفرد لہجے کی شاعرہ پروین شاکر کی غزل سے ماخوز ہے۔
گانے کو راحت فتح علی خان نے اپنے مخصوص متاثر کن انداز میں گایا ہے۔گانے کے پروڈیوسر سلمان احمد ہیں جبکہ میوزک کامران اختر نے ترتیب دیا ہے۔پروین شاکر کی لکھی گئی غزل اور راحت کے نئے گانے کے بول کچھ یوں ہیں۔

’’ کبھی رٴْک گئے کبھی چل دئیے کبھی چلتے چلتے بھٹک گئے، یوں ہی عمر ساری گٴْزار دی یوں ہی زندگی کے ستم سہے،کبھی نیند میں کبھی ہوش میں تو جہاں ملا تجھے دیکھ کر،نا نظر ملی نا زباں ملی یوں ہی سر جٴْھکا کے گزر گئے،کبھی زلف پر کبھی چشم پر کبھی تیرے حسین وجود پر،جو پسند تھے میری کتاب میں وہ شعر سارے بکھر گئے،کبھی عرش پر کبھی فرش پر کبھی ان کے در کبھی دربدر،غم عاشقی تیرا شکریہ ہم کہاں کہاں سے گزر گئے‘‘اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں راحت نے مداحوں سے اپنے نئے گانے کے حوالے سے ایک سوال کیا اور صحیح جواب دینے والوں کو خوشخبری سنائی کہ وہ ان سے ویڈیو کال پر روبرو ملاقات کرسکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں