اداکارہ میرا کی مالی امداد کی درخواست منظور، ہر ماہ 5 ہزار روپے ملیں گے

ممتاز فلمی اداکارہ میرا کی جانب سے دی جانے والی مالی امداد کی درخواست منظورکر لی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ میرا کو لاہور آرٹس کونسل کی جانب سے ہر ماہ پانچ ہزار روپے کی امداد دی جائے گی۔

اداکارہ میرا بینک آف پنجاب کی کسی بھی برانچ سے پانچ ہزار روپے کی امداد حاصل کرسکیں گی۔یاد رہے کہ اداکارہ میرا نے اپنی مالی مشکلات کے سبب لاہور آرٹس کونسل میں امداد کی درخواست دی تھی۔لاہور آرٹس کونسل نے ضرورت مند فنکاروں کے لیے فنڈز جاری کیے ہیں۔ ہر ضرورت مند فنکار کو پانچ ہزار روپے فی کس کے حساب سے بینک آف پنجاب سے ملیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں