سوسکس بندرگاہ پر دھماکہ، سیاہ دھوئیں کے گہرے بادل آسمان پر بلند ہو گئے

سوسکس بندرگاہ پر دھماکہ، سیاہ دھوئیں کے گہرے بادل آسمان پر بلند ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نیو ہیون انڈسٹریل یونٹ سے کالے دھوئیں کے بادل بلند ہوئے جس نے رہائشیوں میں پریشانی پیدا کر دی۔ بادل بلند ہونے کے بعد فوری طور پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقامی لوگوں کو گھر میں رہتے ہوئے دروازے اور کھڑکیاں بند کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جبکہ متعدد فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک دم سے اونچے دھماکے کی آواز سنی تھی جو کہ بندرگاہ سے صرف 1 میل کے فاصلے پر ہے۔ ایسٹ سسیکس فائر اور ریسکیو سروس نے بتایا کہ بیچ روڈ پر 12 فائر انجن موقع پر موجود تھے تاہم کسی شخص کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
مقامی کونسلر شان میکلیڈ نے بات کرتے ہوئے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ ‘نیو ہیون میں آگ بھاری ہے اور ہوا زیادہ اچھی نہیں ہے لہذا محتاط رہیں۔

‘ ایسٹ سسیکس فائر اور ریسکیو سروس کے ترجمان نے بات کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ‘ہمارے پاس نیوہاین میں پیش آنے والے فائر انجن 12 ہیں۔ آگ صنعتی عمارت کو متاثر کررہی ہے۔ زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ براہ کرم علاقے سے گریز کریں۔ ‘ تاہم اس بارے میں مزید اعلان کرتے ہوئے مقامی لوگوں کو گھر میں رہتے ہوئے دروازے اور کھڑکیاں بند کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جبکہ متعدد فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
سسیکس پولیس نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ ‘ہمارے ساتھی نیوہاون میں ایک بڑی آگ سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ یہ تجویز کررہے ہیں کہ اگر آپ علاقے میں رہتے ہیں تو دروازے اور کھڑکیاں بند رکھی جائیں اور اگر آپ دورے کا ارادہ کر رہے ہیں تو بچیں۔ اس بارے میں حکام کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ باہر موسم گرم ہے، اس لئے یہ آگ اور اس کے اثرات زیادہ نقصان دہ ہو سکتے ہیں، اس لئے لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور دروازے اور کھڑکیاں بند رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں