پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2900 روپے کم کردی گئی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کردی گئی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کے قیمت2900 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں2487 روپے کمی کردی گئی ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن کراچی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 47 ڈالر کی کمی سے 1988 ڈالر فی اونس پر آگیا ہے۔
جس کے باعث پاکستان کی صرافہ مارکیٹس میں بھی سونے کے فی تولہ قیمت2900 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں2487 روپے کمی کردی گئی ہے۔
سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 26 ہزار 100روپے پر آگیا ہے۔ جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 8 ہزار110روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی 100انڈیکس میں 644 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا ہے۔ 644 پوائنٹس کے اضافے سے مارکیٹ 44 ہزار559 پوائنٹس پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں30 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔ ڈالر 169 روپے سے کم ہو کر168.70 پرآگیا ہے۔ ڈالر169روپے سے کم ہو کر168.70 پرآگیا ہے۔ انٹربینک میں بھی ڈالر کی قدر میں12پیسے کمی ہو گئی ہے۔ ڈالر 168.38سے کم ہوکر168.26پر بند ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں