یورپین سٹاک مارکیٹس میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر اضافہ ہوا جس کی وجہ ایشین مارکیٹس میں تیزی ہے۔ لندن کا ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس منگل کو ابتدائی تجارتی سرگرمیوں کے دوران 0.9 فیصد بڑھ کر 6107.75 پوائنٹ رہا۔فرینکفرٹ کا ڈی اے ایکس 30 انڈیکس 1 فیصد بڑھ کر 12816.19 پوائنٹ جبکہ پیرس کا سی اے سی 40 انڈیکس 1.1 فیصد اضافے کے ساتھ 4962.10 پوائنٹ رہا۔

عالمی شہرت یافتہ برطانوی باکسر عامر خان اور عثمان وزیر نے پاکستان کے پہلے انٹرنیشنل باکسنگ شو کا اعلان کر دیا، باکسنگ لیگ اسلام آباد میں 3 اکتوبر کو نئے شیڈول کے مطابق ہو گی۔ منگل کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے عالمی شہرت یافتہ برطانوی باکسر عامر خان نے 3 اکتوبر کو پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل باکسنگ شو اسلام آباد میں کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ باکسنگ شو کا بڑا ٹاکرا ڈبلیو بی سی ٹائٹل فائٹ ہو گی جس میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے باکسنگ چیمپئن ایشین بوائے عثمان وزیر کا مقابلہ نامور انٹرنیشنل باکسر کے ساتھ ہوگا۔ عامرخان نے آصف ہزارہ کو پروفیشنل باکسنگ میں خوش آمدید کہتے ہوئے انکے روشن مسقبل کی نوید سنائی۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل باکسنگ ٹیم کے کپتان آصف ہزارہ نے بھی پروفیشنل باکسنگ جوائن کرلی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے باکسر عثمان وزیر نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث باکسنگ میلہ ملتوی ہوا لیکن خوشی ہے کہ اب یہ میلہ سجے گا۔

باکسر عثمان وزیر نے کہا کہ میں اپنی فائٹ کے لیے تیار ہوں، میں نے بھرپور ٹریننگ کی ہے، مقابلے کے لئے بالکل تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ٹائٹل جیت کر پاکستان کا نام روشن کرونگا. انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلا انٹرنیشنل باکسگ ایونٹ 3 اکتوبر کو ہو گا، انٹرنیشنل باکسرز کے ساتھ مقابلے کے لئے بالکل تیار ہوں۔ عثمان وزیر کا کہنا تھا کہ لاک ڈاون کے دوران خوب ٹریننگ کی ہے، انڑنیشنل باکسرز سے مقابلے کے لئے بالکل تیار ہوں۔ واضح رہے کہ پہلے یہ ایونٹ 23مارچ کو منعقد ہوناتھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اس سے ملتوی کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں