شہبازشریف نے جو بویا وہ کاٹ رہے ہیں، جیل میں رونقیں لگنے والی ہیں،شیخ رشید

ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ شہبازشریف نے جو بویا وہ کاٹ رہے ہیں، جیل میں رونقیں لگنے والی ہیں، دسمبر جنوری میں کرپشن میں ملوث لوگ جیلوں میں ہوں گے اور فروری میں زبردست سیاست ہوگی۔
شہباز شریف کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ ایسا تو ہوتا ہے ایسے کاموں میں، جو کچھ ہونا ہے وہ ہو کر رہے گا، یہ اپنے کرتوتوں کی وجہ سے گرفتار ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہاکہ شہبازشریف نے جو بویا وہ کاٹ رہے ہیں، اب یہ گیم گزشتہ 3 سے 4 دن سے جاری ہے، یہ جمہوریت کی آزادی کی بات نہیں، اپنے کرتوتوں کی وجہ سے اندر گئے۔شیخ رشید نے کہا جیل میں رونقیں لگنے والی ہیں ، یہ سب جیلوں میں ہونگے، فروری میں زبردست سیاست ہوگی، ن لیگ سے ط بھی نکل سکتی ہے تاہم کوئی این آر او نہیں دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں