گوجرانوالہ جلسہ سے نوازشریف خطاب کریں گے ، محمد زبیر کی تصدیق

مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے گوجرانوالہ جلسے سے سابق وزیراعظم کے خطاب کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عوام مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کو سننے کے لیے ضرور آئے گی ، عمران خان نے کہا تھا گھبرانا نہیں لیکن آج ان کےگھبرانے کا وقت آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومت چاہے ٹی وی بند کردے یا سڑکیں بلاک کردے لیکن عوام مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کو سننے کے لیے ضرور آئے گی ، اگر آج حکومت نے گڑبڑ کرنے کی کوشش کی تو ذمہ دار حکومت ہوگی ، کیوں کہ گوجرانوالہ میں تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا ، گوجرانوالہ کا جلسہ لاکھوں کا ہو گا ، اس کولاکھوں میں ہی دکھائیں اور پولیس والے غیر قانونی احکامات کو مت مانے کیوں کہ یہ جعلی حکومت ہے ، قوم عمران خان سے مت ڈرے ، کیوں کہ ان کی حکومت جانے والی ہیں ، جیلوں میں بھیجنے اور نا اہلی کے باوجود ہمارے ووٹ پی ٹی آئی سے زیادہ تھے ، اگر جہانگیر ترین اپنا طیارہ لیے نہ پھرتے تو تحریک انصاف کو حکومت بنانا نا ممکن تھا۔
دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز گوجرانوالہ جلسہ میں شریک ہونے کے لیے روانہ ہو گئیں ، مریم نواز قافلے کی صورت میں گوجرانوالہ کے لیے روانہ ہوئیں ،جب کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما محمد زبیر بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں ، اس موقع پر مریم نواز نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 22 کروڑ عوام کے حقوق کے لیے نکلے ہیں ، گوجرانوالہ عوام سے امید کرتی ہوں کہ وہ آج باہر نکلیں گے ،ووٹ کی عزت کے لیے نکلے ہیں ،مائیں بہنیں آئیں اور اس قافلے میں شامل ہوں ،مریم نوازنے پولیس انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ہمارے راستے میں نہ آئیں، انہوں نے کہا کہ پولیس اور بیوروکریسی کو بھی مشکلات کا سامنا ہے، یہ صرف عوام کے حقوق کی نہیں بلکہ آپ کی بھی جنگ ہے، آپ نے آئین اورقانون کی قسم کھائی ہے، کسی جعلی جماعت کے حقوق کی قسم نہیں کھائی۔