عمران خان نے اپوزیشن کے جلسے کو ’سرکس‘ قرار دے دیا

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کی طرف سے گوجرانوالہ میں کیے گئے جلسے کو سرکس قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ٹائیگر فورس کے کنونشن سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کل رات گوجرانوالہ میں ایک سرکس لگایا گیا ، اس سرکس میں بڑے فنکار آئے تھے ، کیوں کہ جب ان کی چوری پر ہاتھ پڑے گا تو نورا کشتی کرنے والے اکٹھے ہو جائیں گے ، میں نے بہت پہلے ہی کہا تھا کہ سب چور اکٹھے ہوجائیں گے ، جہاں رات 2 بچوں نے بھی تقریریں کیں، جنہوں نے آج تک ایک گھنٹہ حلال کام نہیں کیا، یہ دونوں اپنے باپوں کی کرپشن کی کمائی پر پلے بڑھے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اپوزیشن اب نیا عمران خان دیکھے گی، مقابلہ کرکے دکھاؤں گا،کسی کو پروڈکشن آرڈر نہیں ملے گا، یہ لوگ کوشش کررہے ہیں فوج اور عدلیہ میں انتشار پھیلائیں، اسی لیے کسی جج اور جنرل باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی کا نام لے رہا ہے،نوازشریف جو گیم کھیل رہا ہے مجھے سب پتا ہے ، رات کو جو سرکس ہوئی ،اس پر بھی بات کروں گا، اس سرکس میں ڈیزل کے علاوہ اور بھی بڑے فنکار تھے ، 11سال پہلے پیشگوئی کی تھی کہ یہ سرکس ایک دن ہوگی،یہ سب اکٹھے ہوجائیں گے ، کیوں کہ جب ان کی چوری پر ہاتھ پڑے گا یہ سب اکٹھے ہوجائیں گے ، وہاں دو بچوں نے بھی تقاریر کی تھیں ان پر بات نہیں کرناچاہتا، ایک ان میں نانی ہے لیکن میرے لیے بچی ہے،اس کی ایک وجہ ہے،انسان جب تک زندگی میں جدوجہد نہیں کرتا ، وہ لیڈر نہیں بن سکتا، ان بچوں نے زندگی میں ایک گھنٹہ حلال کا کام نہیں کیالیکن وہ لیکچر دے رہے ہیں، اور دونوں اپنے باپوں کی حرام کی کمائی پر پلے ہوئے ہیں ،ٹیم میں گیارہ کھلاڑی ہوتے ہیں 12ویں پر کیا بات کروں؟ لندن میں جس نے بیٹھ کر گفتگو کی، اس کی لندن جانے سے پہلے اور وہاں پر پہنچ کر تصویریں دیکھ لیں، شہبازشریف جیسی اداکاری بالی وڈ ایکٹر نہیں کرسکتے۔