ملک بھرمیں ربیع الاوّل کا چاند نظر نہیں آسکا

ملک بھرمیں ربیع الاوّل کا چاند نظر نہیں آسکا لہذا یکم ربیع الاوّل پیر کو ہوگی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں کہیں بھی ربیع الاوّل کا چاند نظر نہیں آیا. مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ یکم ربیع الاوّل پیر 19 اکتوبر کو ہو گی، جبکہ 12 ربیع الاوّل جمعہ 30 اکتوبر کو ہو گی.