کورونا ویکسین کے 90 فیصد مثبت نتائج سامنے آ گئے

کورونا ویکسین کے 90 فیصد مثبت نتائج سامنے آ گئے۔تفصیلات کے مطابق امریکی داو ساز کمپنی فائزر اور بائیو ٹیک نے اپنی تیار کردہ ویکیسن 90 فیصد موثر ہونے کا دعویٰ کیا ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرز اور بائیوٹیک نے اپنی تیار کردہ ویکیسن کے تیسرے مرحلے کلینکل نتئاج کے ابتدائی نتائج جاری کیے ہیں۔
امریکی دوا ساز کمپنی فائزر اور بائیو ٹیک نے ویکیسن 90 فیصد موثر ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔بائیو ٹیک اور فائزر کے اشتراک سے بننے والی کورونا ویکیسن کو مزید محفوظ ثابت ہونے پر ہنگامی استعمال کی اجازت دی جا سکتی ہے۔تاہم فی الحال فیز تھری میں کیے گئے ٹرائلز میں اس کے نتائج 90 فیصد مثبت آئے ہیں۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کورونا ویکیسن لینے والے 94 فیصد شرکاء کو 28 دنوں کے اندر کورونا سے بچایا گیا۔
امریکی فرم نے یہ ویکیسن جرمنی کی بائیوٹیک کمپنی کے ساتھ مل کر بنائی، امریکی میڈیا کے مطابق ویکیسن موثر ثابت ہونے کی خبر نشر ہونے کے فوری بعد دونوں کمپنیوں کے شئیرز میں اضافہ ہو گیا ہے۔فائزر کے شئیر 7 فیصد ہیں جب کہ بائیو میٹرک امریکا کے شئیرز میں 11 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔امریکی دوا ساز کمپنی فائزر اور ان کے جرمنی پارٹنر بائیو ٹیک بڑے پیمانے پر ہونے والے کلینکل ٹرائل کا کامیاب سامنے لانے والی پہلی کمپنی بھی ہے۔
امریکی کمپنی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ آج کا دن سائنس اور انسانیت کے لیے ایک بہت بڑا دن ہے۔فائزر کے چیئرمین اور سی ای او ڈاکٹر البرٹ بورلا کا کہنا تھا کہ ہماری تیار کردہ کورونا ویکیسن کے فیز تھری میں کیے گئے ٹرائلز کے نتائج یہ ثابت کرتے ہیں کہ کورونا کے خلاف ویکیسین موثر ہے۔ویکیسن ڈویپلمنٹ پروگرام میں ہم اُس اہم سنگ میل پر پہنچ گئے ہیں جب دنیا کو اس ویکیسن کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔