پاکستان اور سعودی عرب سمیت 7 ممالک کا ڈیجیٹل کوآپریشن کیلئے تعاون کا فیصلہ

پاکستان اور سعودی عرب سمیت 7 ممالک نے ڈیجیٹل کوآپریشن کیلئے تعاون کا فیصلہ کیا ہے،7 ممالک نے مل کر زبردست آرگنائزیشن بنا لی ہے۔تفصیلات کے مطابق خطے میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے میدان میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب سمیت 7 ممالک نے ڈیجیٹل کوآپریشن کے لیے تعاون کا فیصلہ کیا ہے۔
7 ممالک پر مشتمل ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن قائم کر دی گئی ہے۔وفاقی کابینہ نے سعودی عرب کی تجویز پر آرگنائزیشن میں شمولیت کی منظوری دے دی۔وفاقی کابینہ نے سعودی عرب کی تجویز پر آرگنائزیشن میں شمولیت کی منظوری دے دی ہے۔پاکستان، سعودی عرب ، بحرین ، متحدہ عرب امارات، مصر سمیت 7 ممالک آرگنائزیشن کا حصہ ہوں گے۔
بھارت کو 7 ممالک کے ڈیجیٹل منصوبے میں شامل نہیں کیا گیا۔

خطے میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سے متعلق اہم فیصلے 7 ممالک کریں گے۔سائبر سیکیورٹی ، ہیلتھ سسٹم اور تعلیم کے نظام کو ڈیجیٹلائز کیا جائے گا۔ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کا ہیڈ کوارٹر سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہو گا۔ممبر ممالک کے آئی ٹی وزراء کا پہلا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیربرائے انفارمیشب ٹیکنالوجی سید امین الحق کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومت میں ڈیجیٹل ، ٹیکنالوجی پر زیادہ فوکس رکھا۔اس سلسلے میں وزیراعظم نے ڈیجیٹل پاکستان پروگرام متعارف کروایا۔حکومت نے ڈیجیٹلائزیشن کے انقلابی منصوبے لانے کا فیصلہ کیا۔ منصوبے کے تحت 5 اہم مرحلوں پر کام تیز کرنے کا فیصلہ کیا،عوام کی انٹرنیٹ تک رسائی اور روابط کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے ڈیجیٹل پاکستان کے منصوبے کے لیے گوگل کی سینئر پاکستانی ایگزیکٹو تانیہ ایدرس نے جذبہ حب الوطنی کے تحت استعفیٰ دیا تھا۔تانیہ ایدرس کو وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان پروگرام تعینات کیا گیا تھا۔