چین کے خلائی تحقیقی مشن چینگ فائیو کے خلا میں تیرتے ہوئے دوحصے مقررہ جگہ پر ایک دوسرے کے ساتھ باہم مربوط ہوگئے ہیں. تفصیلات کے مطابق مشن کا ”اسینڈر“ مقررہ طریقے کے مطابق آربٹر رٹرنر کے ساتھ جڑ گیا ہے یہ پہلی مرتبہ ہے کہ چین کا کوئی خلائی مشن اس طرح کی کامیابی اپنے نام کر رہا ہے.
چائنا نیشنل اسپیس ایجنسی (سی این ایس اے) کے مطابق حالیہ طے پانے والے مرحلے میں چاند پر جمع کیے گئے نمونے زمیں پر واپس لانے کے لئے خلائی جہاز پر منتقل کر دئیے گئے ہیں چینگ فائیو چینی خلائی تحقیق کی تاریخ کا ایک انتہائی پیچیدہ اور مشکل ترین مشن ہے ، نیز 40 سال سے زائد عرصے میں دنیا کا یہ پہلا مشن ہے جو چاند کی سطح سے نمونے زمین پر لائے گا چینگ فائیو مشن میں ایک آربٹر ، ایک لینڈر ، ایک اسینڈر اور ایک رٹرنرشامل ہیں.
اس مشن کا آغاز 24 نومبر کو کیا گیا تھاواضح رہے کہ گزشتہ روزچین نے اعلان کیا تھا کہ اس کے خلائی مشن نے امریکہ کے چاند پر امریکی جھنڈا لگانے کے 50 سال بعد اپنا جھنڈا بھی وہاں لگا دیا ہے چین کی نیشنل سپیس ایڈمنسٹریشن کی طرف سے جاری کی جانے والی ایک تصاویر میں دکھایا گیا تھا کہ پانچ ستاروں والا سرخ چینی پرچم چاند کی سطح پر موجود ہے، جہاں ہوا بالکل نہیں ہے.
یہ تصاویر روبوٹک خلائی گاڑی چینگ فائیو پر لگے کیمرے سے لی گئی تھیں اس کے بعد وہ گاڑی چاند کے پتھروں کے نمونوں کے ساتھ چاند سے نکل گئی تھی چین کے ریاستی جریدے گلوبل ٹائمز نے لکھا ہے کہ چینی جھنڈا امریکی اپولو مشنوں کے دوران پیدا ہونے والے جوش و خروش کی یاد دہانی کرا رہا ہے. چینگ فائیو چاند کی مٹی اور پتھروں کے نمونے چاند کی سطح سے 15 کلومیٹر اوپر چین کے لونر اوربیٹر میں لے گیا ہے، جو ایک ماڈیول میں بند ہوں گے اور اسے چین کے منگولیا کے خطے میں پھینکا جائے گا کپڑے سے بنا چینی جھنڈا 2 میٹر چوڑا اور 90 سینٹی میٹر لمبا ہے اور اس کا وزن ایک کلوگرام ہے پراجیکٹ لیڈر لی یونفینگ نے گلوبل ٹائمز کو بتایا کہ جھنڈے کے تمام حصوں کو ایسی خصوصیات دی گئی ہیں کہ وہ سرد درجہ حرارت میں بھی محفوظ رہے.
پراجیکٹ ڈویلپر چینگ چانگ کا کہنا تھا کہ زمین پر استعمال کیا جانے والا کوئی عام قومی پرچم چاند کا شدید ماحول برداشت نہیں کر سکے گا‘چاند پر لینڈنگ کے پہلے چینی مشن”چینگ تھری“ کے دوران چین کے قومی پرچم کو دیکھا گیا تھا، اس دوران لینڈر اور روور نے ایک دوسرے کی تصاویر لی تھیں گذشتہ سات برسوں میں چینگ فائیو کا مشن چین کی چاند پر ساتویں کامیاب لینڈنگ ہے.
Brandex Sourcing is a leading apparel manufacturer company based in Bangladesh