پورے پنجاب میں ہیپاٹائٹس کلینک بنائے جائنیگے،شہباز شریف وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بارش کے دوران پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے منصوبے کی سائیٹ کا اچانک دورہ کیا اور منصوبے کے تعمیراتی کاموں کاجائزہ لیا ـوزیراعلی 2گھنٹے تک منصوبے کی سائیٹ پر موجود رہے اورصحت عامہ کے اس اہم منصوبے پر ہونے والے کام کا معائنہ کیاـوزیراعلی نے منصوبے پر انتہائی معیاری اوربرق رفتاری سے ہونے والے تعمیراتی کام کو سراہتے ہوئے کہاکہ منصوبے پر کام کی رفتار دیکھ کر مجھے بے پناہ خوشی ہوئی ہے اور منصوبے پر کام کی رفتار اور معیار دیکھ کر میرا خون بہت بڑھ گیا ہے ـوزیراعلی سائیٹ پرکام کرنے والے مزدوروں میں گھل مل گئے اور منصوبے پر کام کرنے والے مزدوروں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ آپ ایک قومی منصوبے پر کام کر رہے ہیں اور آپ کا کردارہمیشہ یادر کھا جائے گاـمجھے یہاں 24گھنٹے کام ہوتا دیکھ کر مسرت ہوئی ہے بلاشبہ آپ انتہائی محنت اور لگن کے ساتھ منصوبے پر کام کررہے ہیںـوزیراعلی نے بارش کے باوجود مختلف مقامات پر جا کر منصوبے پر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا ـاس موقع پر وزیراعلی کوسائیٹ پرہونے والے کام کے بارے میں بریفنگ دی گئیـوزیراعلی نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کی سائیٹ پر زیر تعمیر ہیپاٹائٹس کلینک کا دورہ کیااور ہیپاٹائٹس کلینک میں بنائے جانے والے مختلف شعبے دیکھے ـوزیراعلی نے ہیپاٹائٹس کلینک میں تعمیراتی کام کے اعلی معیار کوسراہتے ہوئے کہاکہ ہیپاٹائٹس کلینک کا افتتاح رواں ماہ کیا جا رہاہے اور اس طرح کے ہیپاٹائٹس کلینک پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی بنائے جائیں گےـوزیراعلی محمدشہبازشریف نے سائیٹ پر اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت بھی کی جس میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کے بارے بریفنگ دی گئیـ وزیراعلی محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کا منصوبہ فن تعمیر میں اپنی مثال آپ ہوگا اور یہ پراجیکٹ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلااور منفرد منصوبہ ہے اوریہ ادارہ جنوبی ایشیاء میں سٹیٹ آف دی آرٹ ہوگاـانہوں نے کہاکہ اس ادارے میں گردے اور جگر کے امراض کے غریب مریضوں کا مفت علاج ہو گااور انہیں اعلی معیار کی جدید طبی سہولتیں میسر ہوں گیـانہوںنے کہاکہ اس منصوبے کو فاسٹ ٹریک پر آگے بڑھایا جا رہاہے اور منصوبے کا پہلا مرحلہ رواں برس مکمل ہوجائے گااورمریضوں کو طبی سہولتوںکی فراہمی کا آغاز ہوگاـانہوںنے کہاکہ اس منصوبے کیلئے تمام وسائل پنجاب حکومت نے فراہم کئے ہیںاور اس ادارے کو مکمل خود مختار ٹرسٹ چلائے گاـیہ ادارہ میڈیکل ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کے حوالے سے نمایاں مقام حاصل کرے گااور اس ادارے میں بہترین ہیومن ریسورس کاانتخاب کیا جارہاہےـانہوںنے کہاکہ منصوبے پرکام کی رفتار اور معیارنے نئے کلچر کو متعارف کرایا ہے اور اسی کلچر کو ہم نے مزید فروغ دینا ہے ـوزیراعلی نے ڈی جی پی ایچ اے کو ہدایت کی کہ منصوبے کیلئے بہترین لینڈ سکیپنگ کی جائے اور اس کو گرین منصوبہ بنایا جائےـانہوںنے کہاکہ عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے اوراس مقصد کے لئے اربوں روپے کی لاگت سے صوبے بھر میں جدید سہولتوں سے آراستہ ہسپتال بنائے گئے ہیں اور کئی ایک ہسپتالوں کے منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے ـاس موقع پر صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری،الابراج گروپ کی ہیلتھ فنڈ امپیکٹ کمیٹی کے چیئرمین سر ڈیوڈ نکلسن کی قیادت میں وفد