اٹلی سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ برطانوی گیرانٹ تھامس نے جیت لیا

روم 🙁 جیوعوام ) برطانیہ کے سائیکلسٹ نے ریس کے آغاز سے ہی شاندارپرفارمنس دی ، انہوں نے مقررہ فاصلہ 5 گھنٹے 51 منٹ اور 44 سیکنڈز میں طے کر کے دوسری سٹیج پر قبضہ جما لیا ۔
اٹلی میں جاری سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ برطانیہ کے گیرانٹ تھامس نے جیت لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی میں ہونے والی سائیکل ریس کے دوسرے مرحلے میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا ، دنیا بھر سے شامل ماہر سائیکلسٹس نے ایک دوسرے پر برتری لے جانے کیلئے خوب محنت کی ۔ برطانیہ کے گیرانٹ تھامس نے ریس کے آغاز سے ہی شاندار پرفارمنس دی ، انہوں نے مقررہ فاصلہ 5 گھنٹے 51 منٹ اور 44 سیکنڈز میں طے کر کے دوسری سٹیج پر قبضہ جما لیا ۔ہالینڈ کے ٹوم نے ریس میں دوسرا جبکہ سلوواکیہ کے پیٹر ساگن نے تیسرا نمبر حاصل کیا ۔