اٹلی: متنازعہ رہنما کیخلاف شہریوں کا احتجاج پُر تشدد مظاہرے میں تبدیل

ناپولی: ( جیوعوام ) اٹلی کے شہر ناپولی میں متنازعہ رہنما کے دورے کے خلاف شہریوں کا احتجاج پُر تشدد مظاہرے میں تبدیل ہو گیا۔
اٹلی کے شہر ناپولی میں شہریوں نے ایک متنازعہ رہنما کے دورے کے خلاف مظاہرہ کیا۔ احتجاج اُس وقت پر تشدد صورتحال اختیار کر گیا جب پولیس نے شہریوں کو روکنے کی کوشش کی۔ جس پر جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ مظاہرین نے پولیس پر پتھر اور پٹرول بم پھینکے۔ سیکورٹی اہلکاروں نے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔