روس میں انوکھا شو، مختلف نسل کی بلیاں شائقین کی توجہ کا مرکز

روس (سکائی نیوز) روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں بلیوں کا شو ہوا جس میں دنیا میں پائی جانے والی مختلف نسل کی بلیاں شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں ہونے والے انوکھے شو میں روسی، سکاٹش اور برٹش نسل کی بلیاں شریک ہوئیں۔ اس شو میں لائی گئی ایک بلی کی قیمت 23 ہزار ڈالر ہے۔ بلیوں کا شو روس میں انتہائی مقبول ہے کیونکہ ہر تیسرا روسی شخص بلی پالتا ہے، تاہم خیال رہے کہ روس میں بلی پالنا اتنا آسان کام نہیں، بلی کے مالک کو اسے رجسٹر کروانا پڑتا ہے۔ انسانوں کی طرح بلی کا ایک شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور ہیلتھ کارڈ ہوتا ہے، جس بلی کا پاسپورٹ ہو وہ اپنے مالک کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کر سکتی ہے۔