لاہور: ٹھوکر نیاز بیگ میں نا معلوم افراد نے لڑکی پر تیزاب پھینک دیا

لاہور: ( ٹیسکو نیوز ) لاہور کے علاقہ ٹھوکر نیاز بیگ میں تیزاب گردی کا ایک اور واقعہ پیش آیا۔ جہاں نا معلوم افراد نے سر عام لڑکی پر تیزب پھینک دیا اور فرار ہو گئے۔

ہوا کی ایک اور بیٹی کو تیزاب سے جھلسانے کا یہ واقعہ ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب پیش آیا۔ج ہاں نامعلوم موٹرسائیکل سوار دو افراد نے 25 سالہ خاتون پر تیزاب پھینک دیا اور فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لڑکی کو جناح اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے ابتدائی تفتیش کے دوران واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ متاثرہ خاندان کے بیانات اور لڑکی کے موبائل فون ریکارڈ کی مدد سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔