چینی ساختہ ایئر ڈیفنس سسٹم ایل او وائے 80 پاک فوج کا حصہ بن گیا ، نئے نظام سے فضائی دفاع میں درپیش چینلجز سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا :آرمی چیف

راولپنڈی (جیوعوام) پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے کیلئے ایک اور سنگ میل ، چینی ساختہ ایئرڈیفنس سسٹم ایل وائے 80 پاک فوج کا حصہ بن گیا ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ یہ نظام درمیانے فاصلے تک ہدف کو ٹریک اور تباہ کرنے صلاحیت رکھتا ہے ۔ پاک فوج ميں نئے فضائی دفاعی نظام کی شموليت ، آئی ایس پی آر کے مطابق چینی ساختہ ایئر ڈیفنس سسٹم کی شمولیت کے موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تھے ۔

ایل وائے 80 چینی ساخت کا موبائل ایئر ڈیفنس سسٹم ہے جسے پاک فوج کے دفاعی نظام میں شامل کیا گیا ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ نچلی اور درمیانی سطح پر پرواز کرنے والے فضائی اہداف کو تلاش کرکے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

انہوں نے کہا نئے نظام سے فضائی دفاع ميں درپيش چيلنجز سے نمٹنے کی صلاحيت میں اضافہ ہوگا يہ نظام طويل فاصلے تک مارکرنے والے اہداف کوتباہ کرنے کی صلاحيت بھی رکھتا ہے ۔