بھارت سے سیریز کا کوئی امکان نہیں ،شہریار خان

اسپاٹ فکسنگ کے خلاف ٹریبونل جو بھی فیصلہ دے گا اسے قبول کریں گے ، اگر کوئی قصوروار پایا گیا تو سمجھ لیں اس کا کیریئر ختم ہے : چیئرمین پی سی بی

لاہور : ( ) شہریار خان نے قذافی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سے سیریز کا کوئی امکان نہیں ، اس کے خلاف کورٹ میں جائیں گے ، چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ جس کھلاڑی کی فٹنس نہیں ہو گی وہ ٹیم کا حصہ نہیں ہو گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ محمد عرفان اور شاہ زیب حسن کو معطل نہیں کیا ، شرجیل خان اور خالد لطیف کو ثبوت ہونے پر اسی وقت معطل کردیا تھا ، ٹریبونل جو بھی فیصلہ دے گا اسے قبول کریں گے ، اگر کوئی قصوروار پایا گیا تو سمجھ لیں اس کا کیریئر ختم ہے