لاہور :عدالت جاتے دو افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

دونوں افراد کو مقدمہ بازی کی رنجش پر موت کے گھاٹ اتارا گیا ، پولیس نے کیس کی تفتیش شروع کر دی

لاہور ( ٹیسکو نیوز ) کوٹ لکھپت میں دیرینہ دشمنی نے دو افراد کی جان لے لی ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔ کوٹ لکھپت چند راوی پنڈ کے قریب نامعلوم افراد نے پیشی پر عدالت جانے والے فرمان نامی شخص پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد یں آ کر راہگیر بوٹا سمیت دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوئے ۔ مقتول کے ورثاء نے واقعہ کے خلاف لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی ۔ پولیس نے واقعہ کو دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر نے کے بعد واقعہ کی چھان بین بھی شروع کر دی ہے ۔