احمد علی ایم شیخ سندھ ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس مقرر

کراچی ( ٹیسکو نیوز ) سندھ ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ نے اپنےعہدے کا حلف اٹھالیا ۔ گورنرسندھ محمد زبیر نے ان سے حلف لیا ۔ سندھ ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔ گورنر سندھ محمد زبیر نے ان سے حلف لیا ۔ تقریب حلف برداری میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، سندھ ہائیکورٹ کے ججز ، ہائی کورٹ بار اور کراچی بار کے عہدیداروں نے شرکت کی ۔ احمد علی ایم شیخ سندھ ہائیکورٹ کے 23 ویں چیف جسٹس ہیں ۔ وہ 3 اکتوبر 1961 کو لاڑکانہ میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے گریجوایشن تک لاڑکانہ میں تعلیم حاصل کی ۔ ایل ایل بی شاہ لطیف یونیورسٹی خیرپور سے کیا اور 1990 میں بطور وکیل پریکٹس شروع کی ۔ 1994 سے 1995 کے دوران لاڑکانہ بار کے سیکرٹری اور نائب صدر بھی رہے ۔ بعد ازاں ہائیکورٹ بار لاڑکانہ کے صدر منتخب ہوئے ۔ ستمبر 2009 میں سندھ ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر کئے گئے ، دو سال بعد اکتوبر 2011 میں انہیں سندھ ہائیکورٹ کا مستقل جج مقرر کر دیا گیا ۔ جسٹس احمد علی ایم شیخ کو سپریم کورٹ کا جج مقرر ہونے والے جسٹس سجاد علی شاہ کی جگہ چیف جسٹس تعینات کیا گیا ہے ۔