اپوزیشن حسین حقانی کو غدار کہہ کر جان نہیں چھڑا سکتی :خواجہ آصف

اسلام آباد ( ٹیسکو نیو) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اپوزیشن حسین حقانی کو صرف غدار قرار دے کر اپنی جان نہیں چھڑا سکتی ، ایک بیاب میں خواجہ آصف نے کہا کہ اپوزیشن نے حسین حقانی کے متنازعہ بیانات پر انہیں صرف غدار قرار دے کر اپنی جان چھڑانے کی کوشش کی لیکن صرف یہی کافی نہیں ہے ، حسین حقانی کے بیان کے حوالے سے ضروری ہے کہ تحقیقاتی کمیشن بنایا جائے تاکہ اس معاملے پر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کیا جاسکے ۔

معاملے کی مکمل تحقیقات اور دودھ کا دودھ پانی کا پانی کرنے کیلئے پارلیمانی کمیشن بنایا جائے