جاوید آفریدی کا نوجوان کھلاڑیوں کو امارات ٹی 20ٹورنامنٹ میں موقع دینے کا اعلان

پشاور ( ٹیسکو نیوز) زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے خیبرپختونخواہ اور فاٹا کے علاقوں کے نوجوان کھلاڑیوں کو امارات ٹی 20ٹورنامنٹ میں موقع دینے کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ پشاور زلمی خیبرپختونخواہ اور فاٹا کے علاقوں میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا انعقاد کرے گی اور نوجوان کھلاڑیوں کو امارات ٹی 20ٹورنامنٹ میں کھیلنے کا موقع فراہم کرے گی۔جاوید آفریدی پاکستان میں کرکٹ کیلئے جس طرح کام کر رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے اور ہر کوئی ان کی کاوشوں کو سراہنے پر مجبور ہے