عمرہ، حج ، وزٹ اور ورک ویزوں کیلئے نئے سعودی قوانین تیار

جدہ ( سکائی نیوز) سعودی حکومت نے عمرہ و حج، وزٹ اور ورک ویزوں کے حوالے سے نئے قوانین کا اعلان کر دیا جو فوری طور پر نافذ العمل ہونگے، انکے تحت مقررہ مدت سے زائد قیام کرنیوالے افرادکوبھاری سزائیں اور جرمانے عائد کئے جائینگے۔ سعودی وزارت داخلہ کے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ عمرہ زائرین، حج اور وزٹ ویزا پر سعودی عرب آنیوالے افراد کو مقررہ مدت کے اندر واپس جانا ہوگا، تاخیر کی صورت میں بھاری جرمانے اور قید کی سزائیں ہونگی، خلا ف ورزی کرنیوالے عمرہ زائرین کو پہلی بار 25 ہزار ریال، دوسری بار 50 ہزار اور تیسری بار ایک لاکھ ریال جرمانہ دینا ہو گا جبکہ عمرہ کمپنیوں کو بھی بھاری جرمانے اور بلیک لسٹ کرنے کی سزائیں دی جائینگی، اسکے علاوہ ایسے غیرملکیوں کوملازمت دینے والے مقامی افراد کیلئے بھی سخت سزائیں رکھی گئی ہیں۔