فوجی عدالتوں میں توسیع کا معاملہ، وزیر قانون اور نوید قمر کی ملاقات بے نتیجہ ختم

اسلام آباد: ( ٹیسکو نیوز) فوجی عدالتوں میں توسیع کا معاملہ، وزیر قانون زاہد حامد اور نوید قمر کی ملاقات بے نتیجہ ختم، جیالوں کا حکومت سے مزید مذاکرات نہ کرنے کا اعلان۔

فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر آج وزیر قانون زاہد حامد اور پی پی رہنماء نوید قمر کی ملاقات بھی بے نتیجہ ختم ہو گئی ہے جس کے بعد پی پی پی کی جانب سے حکومت سے مزید براہ راست مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ نوید قمر کہتے ہیں، اب پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں ہی بات ہو گی۔