مردم شماری: شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں اپنی رہائش گاہ کو خود مارک کیا

لاہور ( سکائی نیوز ) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے اپنے گھرکے باہر نمبر لکھ کر خانہ شماری کا آغاز کر دیا ، اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے اپنے پیغام میں کہا کہ عوام مردم اور خانہ شماری کے حوالے سے تعینات عملے سے بھرپور تعاون کریں ، انہوں نے کہا کہ مردم اور خانہ شماری ہماری قومی ذمہ داری ہے جس کا پورا کرنا ضروری ہے ، اس سے قبل وزیر اعلیٰ نے اپنے گھر باہر 006 ش کی نمبرنگ کر کے خانہ شماری مہم کا آغاز کیا ، چھٹی خانہ و مردم شماری کیلئے پنجاب کے 16 اضلاع میں کام کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کیلئے ٹیمیں گھر گھر جا کر تفصیلات حاصل کر رہی ہیں ۔