پاکستانی پان مصالحہ سے امریکہ میں کھلبلی

واشنگٹن ( سکائی نیوز) نے اپنی رپورٹ میں پان مصالحہ کو نوجوانوں کیلئے خطرناک “ڈرگ” قرار دیدیا ، تاہم اپنی رپورٹ میں یہ اعتراف بھی کیا کہ پان مصالحہ منشیات نہیں اور قانونی طور پر درآمد کیا گیا ۔ ادھر حکام نے میٹھی چھالیہ، سونف اور چھوارے سے تیار پان مصالحہ کی قانونی حیثیت کے تعین کیلئے ایف بی آئی اور محکمہ زراعت کو درخواست بھیج دی جبکہ ریاست اوہائیو کے پولیس چیف نے ہائی سکولوں میں پان مصالحہ پر پابندی لگانے پر غور شروع کر دیا ہے ۔

پاکستا ن کے مقبول پان مصالحہ نے امریکہ میں کھلبلی مچا دی،ایشیائی نژاد لوگوں کیساتھ امریکی نوجوانوں میں بھی پان مصالحہ کے بڑھتے استعمال پر حکام کے ساتھ امریکی میڈیا بھی حرکت میں آ گیا ۔