طیارے کی فروخت میں بے ضابطگی، پی آئی اے کے سی ای او کا نام ای سی ایل میں شامل

اسلام آباد: ( ٹیسکو نیوز) تھری ون زیرو طیارے کی فروخت میں بے ضابطگیوں کا الزام، پی آئی اے کے غیرملکی سی ای او برینڈ ہیلڈن برانڈ کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا، تحقیقات کا آغاز۔ پی آئی اے کے غیرملکی سی ای او کا نام ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا ہے۔ برینڈ ہیلڈن برانڈ پر تھری ون زیرو طیارے کی فروخت میں بے ضابطگی کا الزام ہے جس کے بعد ایف آئی اے نے برینڈ ہیلڈن کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔