ورلڈ بینک کی پاکستان کیلئے 45 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری

کراچی (سکائی نیوز) غربت کے خاتمے کیلئے 10 کروڑ ڈالرز ، چھوٹے مالیاتی اداروں کو 30 کروڑ ڈالرز دیئے جائیں گے ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 45 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی ہے ، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ چھوٹے مالیاتی اداروں کو 30 کروڑ ڈالرز دیئے جائیں گے جبکہ پاکستان میں غربت کے خاتمے کیلئے ورلڈ بینک نے 10 کروڑ ڈالرز کی رقم مختص کی ہے ، قرض میں ملنے والی 5 کروڑ ڈالرز کی رقم سیاحت کے فروغ کیلئے استعمال کی جائے گی ۔