کراچی چڑیا گھر میں نایاب نسل کے ریچھ کے جوڑے کی آمد

کراچی ( ٹیسکو نیوز) کراچی چڑیا گھر میں دو نئے مہمانوں کی آمد ، زو میں نایاب نسل کے ریچھ کے جوڑے کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے شہریوں کا رش لگ گیا ۔ کراچی چڑیا گھر میں 16 سال سے ویران پڑا ریچھ کا پنجرہ آباد ہو گیا کیوں کہ یہاں دو نئے مہمان آگئے ہیں ۔

ساوتھ ایشین نر اور سیرین مادہ ریچھ کے جوڑے کی ایک جھلک دیکھنے کو بچے بڑے سب ہی بیقرار ہیں ۔ نایاب نسل کے ریچھ چڑیا گھر پہنچے تو ہر کوئی خوش نظر آیا ، آنے والوں نے موبائل سے خوب تصاویر بھی بنائیں ۔ شہریوں نے جانوروں کے اضافے کے ساتھ کراچی زو کو مزید بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ۔ چڑیا گھر کی رونقیں بڑھانے والے نایاب نسل کے جوڑے کی عمر 15 سال ہے ۔