ایف آئی اے کا 5 کرکٹرز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے خط

لاہور: ( جیوعوام ) کرکٹ میں کرپشن کیس پر ایف آئی اے کا سکور بورڈ تیزی سے چلنے لگا، ناصر جمشید اور شاہ زیب سمیت پانچوں معطل کرکٹرز کل طلب، ای سی ایل میں نام ڈالنے کے لئے خط بھی لکھ دیا گیا۔

سپاٹ فکسنگ کیس میں ایف آئی اے نے 5 کرکٹرز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے خط لکھ دیا۔ ایف آئی اے لاہور نے اسلام آباد ہیڈکوارٹرز کو خط لکھا۔ کرکٹرز محمد عرفان، شرجیل خان، ناصر جمشید، خالد لطیف اور شاہ زیب حسن کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے