دریا خان :بس کی رکشہ ، موٹر سائیکل کو ٹکر ، 7 افراد جاں بحق

دریا خان ( ٹیسکو نیوز) مرنے والوں میں ایک خاتون اور بچی بھی شامل ، زخمیوں کو ٹی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا ، متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک دریا خان میں مسافر بس ، رکشہ اور موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی ، حادثہ میں خاتون اور بچی سمیت 7 افراد جاں بحق 9 زخمی ہوگئے ۔ انگرا کے قریب بھکر سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس نے موٹر سائیکل اور رکشہ کو ٹکر مار دی ۔ حادثے میں ایک خاتون اور بچی سمیت سات افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے ۔ حادثے کے بعد ریسکیو 1122 اور پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال دریا خان منتقل کر دیا ۔ حالت تشویشناک ہونے پر متعدد زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھکر منتقل کر دیا گیا