نیب پر شرجیل میمن کی تنقید نہیں بنتی، یہ شکوہ نہیں چور مچائے شور ہے: لیگی رہنماء

اسلام آباد: ( جیوعوام ) مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ شرجیل میمن پکڑے جانے کے خوف سے بیرون ملک بھاگے تھے، کراچی کی بربادی اور کچرے کا ڈھیر کرپشن کی وجہ سے بنا جو کچھ کھایا ہے اب انہیں نکالنا پڑے گا۔ شرجیل میمن کے آتے ہی پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پھر ٹھن گئی ہے۔ رہنماؤں نے ایک دوسرے پر تنقید کے نشتر چلا دیئے۔ رانا ثناء اللہ کہتے ہیں نیب پر شرجیل میمن کی تنقید نہیں بنتی، یہ شکوہ نہیں چور مچائے شور ہے۔

طلال چودھری نے کہا کہ قانون حرکت میں آنے پر شرجیل میمن ایسی باتیں کر رہے ہیں جو کچھ کھایا ہے اب نکالنا پڑے گا۔ لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ نیب کے چیئرمین کو چیف جسٹس کی طرح تحفظ حاصل ہے، انہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں۔