ارجنٹائن میں ہزاروں اساتذہ کا احتجاج، تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ

بیونس آئرس: (سکائی نیوز) اساتذہ کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے شدید معاشی مسائل کا سامنا ہے ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں ہونے والے مظاہرے میں ہزاروں اساتذہ نے شرکت کی۔ مظاہرین نے نعرے بازی کی اور حکومت سے تنخواہوں میں فوری اضافے کا مطالبہ کیا۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی شرح مہنگائی کی وجہ سے شدید معاشی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مزدور یونینز نے مطالبات پورے نہ ہونے پر اگلے ماہ ایک بار پھر احتجاج کرنے کی دھمکی دی ہے۔