آسیہ اندرابی نے بھی یوم پاکستان پر سبزہلالی پرچم لہرا دیا

لاہور ( ٹیسکو نیوز ) چیلنجز کے باوجود وہ یہاں پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے جمع ہوئی ہیں :تقریب سے خطاب یوم پاکستان پر مقبوضہ کشمیر بھی پاکستانی قومی ترانے سے گونج اٹھا ، دخترانِ ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے سری نگر میں 23 مارچ کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا اور سبزہلالی پرچم لہراتے ہوئے قومی ترانہ پڑھا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آسیہ اندرابی کا کہنا تھا کہ چیلنجز کے باوجود،،وہ یہاں پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے جمع ہوئی ہیں ،دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ کشمیری مسلمانوں کا مرنا جینا پاکستان کے ساتھ ہے