بالی ووڈ میں رشتہ داری یا تعلق کام نہیں آتا:نوازالدین

ممبئی : ( ٹیسکو نیوز ) بالی و وڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے کہا کہ بالی ووڈ میں اقربا پروری نہیں پائی جاتی،یہاں رشتہ داری یاتعلق کام نہیں آتا۔ اداکار نوازالدین صدیقی نے ایک فلم کے سیٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں تعلق کی کوئی اہمیت نہیں بلکہ ہر کوئی اپنے ٹیلنٹ کی بنیاد پر آگے بڑھ کر کامیابی حاصل کرتا ہے ، اپنا ٹیلنٹ منوانے میں وقت تو لگتا ہے لیکن نتیجہ ثمر انگیز ہوتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ میں آج جس مقام پر ہیں اپنی محنت اور ٹیلنٹ کی وجہ سے ہوں